Category (مطلع): قصائد
Topic (کیٹگری): حضرت ابوطالبؑ
Poet (موضوع): سید کاظمی رجوعہ سادات
اسلام کی عظمت کا منارا ابوطالبؑ
اسلام کی بانی کا سہار ا ابوطالبؑ
روشن ہے جبین دین کی عمران کے دم سے
اسلام کی قسمت کا ستارا ابوطالبؑ
اس دین کی کشتی کو نکالا تھا بھنور سے
ہر بحر حوادث کا کنارا ابوطالبؑ
سائے کی طرح ساتھ تھا بے سایہ نبی کے
اس واسطے خالق کا ہے پیارا ابو طالبؑ
ہر دشمن اسلام کی گردن کو جھکایا
دشمن کو بھلا کب ہے گوارا ابوطالبؑ
اسلام جو مشکل میں گھرا چاروں طرفسے
اسلام نے گھبرا کے پکارا ابوطالبؑ
عمران کی ہستی ہے نکاح خوان محمدؐ
اس شان کا مالک ہے ہمارا ابوطالبؑ
اسلام کی بانی کا سہار ا ابوطالبؑ
روشن ہے جبین دین کی عمران کے دم سے
اسلام کی قسمت کا ستارا ابوطالبؑ
اس دین کی کشتی کو نکالا تھا بھنور سے
ہر بحر حوادث کا کنارا ابوطالبؑ
سائے کی طرح ساتھ تھا بے سایہ نبی کے
اس واسطے خالق کا ہے پیارا ابو طالبؑ
ہر دشمن اسلام کی گردن کو جھکایا
دشمن کو بھلا کب ہے گوارا ابوطالبؑ
اسلام جو مشکل میں گھرا چاروں طرفسے
اسلام نے گھبرا کے پکارا ابوطالبؑ
عمران کی ہستی ہے نکاح خوان محمدؐ
اس شان کا مالک ہے ہمارا ابوطالبؑ
Contributor:
Provided soft copy of the text
غلام مرتضی انصاریقم المقدس