Category (مطلع): قصائد
Topic (کیٹگری): چہاردہ معصومین
Poet (موضوع): سید کاظمی رجوعہ سادات
دولت ہے بڑی چیز نہ ثروت ہے بڑی چیز
بس خالق رحمن کی رحمت ہے بڑی چیز

کوثر ہے بڑی چیز نہ جنت ہے بڑی چیز
محشر میں پیمبر کی شفاعت ہے بڑی چیز

تم کہتے ہو قرآن کی تلاوت ہے بڑی چیز
قرآن یہ کہتا ہے کہ عترت ہے بڑی چیز

قائم ہے اسی سے دل مؤمن کا سہارا
اے ختم امامت تیری غیبت ہے بڑی چیز

فضہ کے فضائل ہیں رسوم سورہ دہر میں
یاسیدہ زہرا ؑ!تیری خدمت ہے بڑی چیز

کعبے کی قسم اور قسم حج کے شرف کی
شبیر کے روضے کی زیارت ہے بڑی چیز

خیبر کا جوقلعہ فتح کیا شیر خدا نے
فتح کے لئے کرار کی نصرت ہے بڑی چیز

روٹی کے سوالی کو دی اونٹوں کی قطاریں
اس پاک گھرانے کی سخاوت ہے بڑی چیز

سجدے میں رسالت ہے مگر پشت پر حسینؑ
یہ شان امامت ہے امامت ہے بڑی چیز

چودہ کی ولا کاظمی ہے خلد کی ضامن
اک آل محمدؐکی مودت ہے بڑی چیز
Contributor:

Provided soft copy of the text

غلام مرتضی انصاری
قم المقدس